اور جب آپ لوگ خواتین کو طلاق دو (ان سے مکمل طور پر 6 مہینے الگ رہو) سو وہ اپنی (علیحدگی کی) مدت کو آ پہنچیں تو انہیں اچھے طریقے سے (نکاح میں) رکھو یا بہترین طریقے سے چھوڑ دو اور انہیں محض تکلیف دینے کے لئے (الجھنوں میں) نہ روکیں کہ (ان پر) زیادتی کرتے رہیں اور جو کوئی ایسا کرے پس اس نے اپنے ہی نفس پر ظلم کیا اور آپ لوگ (ہماری ذات) اَللہ کی آیات کو مذاق نہ بنائیں اور یاد رکھیں (ہماری ذات) اَللہ کی اس نعمت (شریعت) کو جو آپ لوگوں پر (کی گئی) ہے اور آپ لوگوں پر اس شریعت (مطہرہ) میں سے نازل فرمایا جاتا ہے اور اس سے پُختہ دانائی (اخلاقیات) کی نصیحت فرمائی جاتی ہے اور (ہماری ذات) اَللہ سے (شرعی احکامات کے بارے میں) ڈرتے رہیں اور علم رکھیں! کہ اَللہ ہر شے کے مکمل علم والی ذات ہے