اے (عظمت والے) نبی (صل اَللہ علیک وسلم) جب آپ لوگ خواتین سے علیحدگی اختیار کریں تو ان کی (مقررہ) عدت کے لیے علیحدہ رہیں اور اس عدت (علیحدہ رہنے کے ایام) کا شمار رکھیں، اور (ہماری ذات) اَللہ کا تقویٰ اختیار کئیے رہیں جوکہ آپ لوگوں کی پرورش فرمانے والی ذات ہے۔ ان (طلاق یافتہ) خواتین کو ان کے گھروں سے (زبردستی) نہ نکالیں اور نہ (غصے کی حالت میں) وہ خود ہی نکلیں، علاوہ اس کے کہ وہ کسی کھلی برائی کی مرتکب ہو جائیں۔ اور یہ (نکاح کا بندھن)(ہماری ذات) اَللہ کی حدود ہیں، اور جو شخص (ہماری ذات) اَللہ کی حدوں سے تجاوز کرے گا تو اس نے درحقیقت اپنے نفس پر ظُلم کیا۔ آپ لوگ نہیں جانتے ہو سکتا ہے اس (گھریلو ناچاکی اور عارضی علیحدگی) کے بعد (ہماری ذات) اَللہ (موافقت کی) کوئی صُورت کر دے (تحقیق و تدبُر)